ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے حج کی سعادت حاصل کرلی

مکہ مکرمہ: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے حج کی سعادت حاصل کرلی۔ نجی ٹی وی کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی حج کے موقع ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ مسجد الحرام میں موجود ہیں۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ مسجد الحرام میں لوگوں میں گھل مل گئے اور تصاویر بنوائیں۔

آرمی چیف کو اپنے درمیان دیکھ کر وہاں موجود لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا اوران کے ساتھ تصاویر بنوائیں جب کہ جنرل قمر جاوید باجوہ بھی لوگوں میں گھل مل گئے اور ان سے مصافحہ کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے اپنے درمیان لوگوں سے کہا کہ وہ پاکستان کے لیے دعا کریں جب کہ لوگوں نے بھی جنرل قمر باجوہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں