ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغانستان : زلزلہ متاثرین کے لیے چین نے 74 لاکھ ڈالر کی امداد فراہم کردی

چین کی جانب سے افغانستان میں زلزلے متاثرین کے لیے مزید 74 لاکھ ڈالرکی امداد فراہم کردی گئی ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق چین کی جانب سے امداد کی پہلی کھیپ 27 جون کو پہنچی تھی جس کے اگلے ہی دن دو بڑے سامان بردار طیارے بھی پہنچ گئے تھے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق مزید چینی پروازیں کابل ہوائی اڈے پر زلزلے کے امدادی سامان لے جانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے افغان عبوری حکومت کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی کو تعزیتی پیغام بھیجا تھا اور ان کے ساتھ فون پر بات چیت بھی کی تھی اور اس بات پر زور دیا تھا کہ چین ضروریات کے مطابق ہنگامی امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

واضح رہے کہ چین نے افغانستان کے ساتھ آفات کی روک تھام، آفات کی نگرانی اور مستقبل میں قبل از وقت وارننگ میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط کرنے کی تجویز بھی پیش کی ہے۔ دوسری جانب افغانستان کے عوام اور حکومت نے چین کی جانب سے امدادی سرگرمیوں کو سراہا ہے۔ حکومت نے بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تمام امداد بروقت تقسیم کی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں