راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم اور چیئرمین عمران خان پنجاب میں ضمنی انتخابات کے بعد اہم اعلان کر سکتے ہیں۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اگر صاف اور شفاف انتخابات ہوئے اور جھرلو نہ پھرے تو یہ ملک بھر کے لیے بہتر ہوگا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملک کے حکمرانوں کا اپنا خاندان بھی ایک پیج پر نہیں ہے۔
شیخ رشید کے مطابق اہم فیصلے پر نوازشریف ایک طرف اور شہباز شریف، آصف زرداری اور فضل الرحمان دوسری طرف ہیں۔ اگر صاف اور شفاف الیکشن ہوئے اور جھرلو نہ پھرے تو ملک کے لیے بہتر ہوگا، عمران خان ضمنی الیکشن کے بعد اہم اعلان کر سکتے ہیں۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ سب مل کر ملک کو سری لنکا بننے سے بچائیں۔