صدر رجب طیب ایردوان نے روسی صدر ولا دیمر پوتن سے ٹیلی فون پر رابطہ قائم کیا۔
اس بات چیت میں شام کی تازہ صورتحال سمیت یوکیرین۔ روس جنگ اور بحیرہ اسود میں اناج کی برآمدات کے لیے محفوظ راہداری کی تشکیل کے معاملات زیر ِ غور آئے۔
صدر ایردوان نے مذاکرات میں شام میں سرحد پار میکانزم کے عمل میں توسیع کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ اقوام متحدہ کے بحیرہ روم میں اناج کی رسد کے لیے محفوظ راہداری کی تشکیل کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کا وقت آن پہنچا ہے۔
دوسری جانب صدر ایردوان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ یوکرین اور روس کے درمیان جنگ کو دیرپا اور منصفانہ امن اور مذاکرات کے ذریعے ختم کیا جانا چاہیے اور اس بات کا اظہار کیا کہ اب تک کی طرح بحیثیت ترکی وہ مذاکراتی عمل کی بحالی کے لیے ہر ممکنہ تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔