ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سی پی این اے وفد کی اسپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات

لاہور:اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہی نے پیکاآرڈیننس 2016کو فوری طور پر منسوخ کرنے کا مطالبہ کردیا ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق چوہدری پرویزالہی سے کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این اے)کے رہنماءوں کی اسمبلی چیمبر  میں ملاقات ہوئی جس  میں پرویزالہی نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز کے مطالبات کی مکمل حمایت کی ۔

 اس موقع پر پرویزالہی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور حواریوں  نے پیکا آرڈیننس آزاد سوچ اور آوازوں کو ہمیشہ کےلئے بند کرنے کے لیے متعارف کروایا ۔

اسپیکرپنجاب اسمبلی  نے پیکاآرڈیننس 2016کو فوری طور پر منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ  پیکا آرڈیننس صحافی برادری اور پاکستان کے عوام کے ساتھ حکومت کا امتیازی سلوک ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں