لاہور: مسلم لیگ (ن)کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی سمیت سب مہرے تھے جو استعمال ہوئے۔
مریم نواز نےکہا کہ آئین شکنوں کے خلاف صرف کارروائی نہیں ہونی چاہیے بلکہ ان پر آئین سے انحراف اور غداری پرآرٹیکل 6لگنا اورقرارواقعی سزا ملنی چاہیے تاکہ پھر کسی کو آئین توڑنے کی ہمت نا ہو۔
مریم نواز نے کہا کہ صدر علوی سمیت سب مہرے تھے جو استعمال ہوئے۔اصل مجرم اور اس سب کا ماسٹر منصوبہ سازاور ماسٹر مائنڈ عمران خان ہے۔