کراچی: قومی ائرلائن کا حج آپریشن کا باقاعدہ آغاز ہوگیا جس کے تحت قومی ائرلائن کی دو پروازیں جمعرات کو علی الصبح حجاج کرام کو لے کر جدہ سے پاکستان پہنچ گئیں۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پہلی پرواز پی کے 732 علی الصبح ایک بجے جدہ سے کراچی اور دوسری پی کے 739 جدہ سے لاہور صبح 2 بجے پہنچیں۔
ترجمان کے مطابق پی آئی اے کا حج آپریشن 154 پروازوں پر مشتمل ہوگا، جس کے ذریعے 28 ہزار 80 حجاج کرام وطن واپس پہنچیں گے۔ بعد از حج آپریشن 13 اگست تک جاری رہے گا۔