ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوگنڈا میں طویل خشک سالی: فاقہ کشی سے 46افراد ہلاک

کمپالا: مشرقی افریقی ملک یوگنڈا میں کئی ماہ سے جاری خشک سالی کے باعث فاقہ کشی سے 46افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا نے صوبہ کراموجا کے رکن اسمبلی فاتح نکوت کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ علاقے میں مہینوں سے جاری خشک سالی کی وجہ سے لوگ زندہ رہنے کےلئے جڑی بوٹیاں کھانے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ علاقے کے کئی افراد بھوک سے اپنی جانیں گنوا چکے ہیں،قحط کی وجہ سے کراموجا کاذیلی علاقہ بری طرح متاثر ہے یہاں پراب تک 46افراد بھوک سے مر چکے ہیں جبکہ 2,181گھرانے موت کے منہ میں جانے کا خدشہ ہے۔

 نکوت نے کہا کہ حکام نے سب سے زیادہ متاثرہ گھرانوں کےلئے کھانا خریدنے کےلئے اپنی تنخواہیں بھی استعمال کیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں