ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پولینڈ: نازیوں کے ہاتھوں قتل 8 ہزار افراد کی اجتماعی قبریں دریافت

وارسا : پولینڈ میں نازیوں کے کنسنٹریشن کیمپ کے باہر دو اجتماعی قبریں دریافت ہوئیں ہیں جن میں کم از کم 8 ہزار افراد کی 19 ٹن راکھ موجود ہے۔ یہ اندازہ باقیات کے وزن پر مبنی ہے جس کے حساب سے تقریباً ایک جسم کی راکھ دو کلو گرام کے برابر ہے۔سحر نیوزکے مطابق محققین کا کہنا تھا کہ متاثرین کو قتل کر کے دفن کیا گیا

لیکن بعد میں نازی پارٹی کے ممبران نے ان ہلاکتوں کو چھپانے کے لیے لاشیں کھود کر نکالیں اور جلادیں۔جس جگہ پر قبریں کھودی گئیں وہاں اب ایک قطبہ لگا ہے جس پر پولِش زبان میں لِکھا ہے کہ نامعلوم شہداء جو پولِش ہونے کی وجہ سے مارے گئے اور ساتھ میں سال 1939 سے 1944 لکھا ہے۔پولِش حکام نے مقبرے کی رونمائی کی جس کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ

خطے میں کیے جانے والے جنگی جرائم کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔پولینڈ کے انسٹیٹیوٹ آف نیشنل ریمیمبرنس کے صدر کیرل ناوروکی کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ 1939 میں تقریباً 8000 افراد کو کیمپ کے باہر لایا گیا

اور سر میں گولی مار کر قتل کردیا گیا۔یہ اجتماعی قبریں گزشتہ ماہ دریافت ہوئی تھیں۔ ان قبروں میں ایک 91 فِٹ جبکہ دوسری 39 فِٹ لمبی ہے۔ادارے کے ایک آفیشل ٹوماز جینکووسکی نے کانفرنس میں بتایا کہ جن لوگوں کی راکھ یہاں دفن ہے ان کو ل±وٹا گیا اور قتل کیا گیاتھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں