ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مودی کی تصویر کوڑے دان میں ڈالنے پر صفائی کرنے والا ملازم برطرف

بھارت کی ریاست اتر پردیش میں مودی کی تصویر کوڑے دان میں ڈالنے پر صفائی کو ملازم برطرف کر دیا گیا ، صفائی سے متعلق مقامی انسپکٹر اور سینٹری سپروائزر کو بھی شوکاز نوٹس جاری ،معزز شخصیات کی تصاویر بارے میں ملازمین کو صحیح طریقے سے بریف کیوں نہیں کیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع متھرا میں محکمہ صفائی میں کام کرنے والا ایک ملازم اس وقت اپنی نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھا، جب ایک وائرل ویڈیو میں اسے کوڑے کے ایک ٹھیلے میں وزیر اعظم نریندر مودی اور ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی تصاویر کو لے جاتے ہوئے دکھایا گیا۔اس ویڈیو کے سامنے آنے کے فوری بعد صفائی کرنے والے 40 سالہ ملازم بابی کی کنٹریکٹ سروس ختم کر دی گئی۔ ادھر میونسپل کارپوریشن کے حکام کے سامنے ملازم بابی نے یہ وضاحت پیش کی ہے کہ انہوں نے تمام کچرا ایک کوڑے دان سے اٹھایا تھا اور یہ کہ وہ بے قصور ہیں، کیونکہ ناخواندہ ہونے کو سبب وہ تصویروں کی شناخت نہیں کر پائے۔ تاہم حکام کا کہنا ہے کہ صفائی سے متعلق مقامی انسپکٹر اور سینٹری سپروائزر کو بھی اس بات کے لیے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے کہ آخر انہوں نے معزز شخصیات کی تصاویر کے بارے میں صحیح سے بریف کیوں نہیں کیا۔ اس واقعے کی مزید تحقیقات کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں