ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برطانیہ، میئر لندن صادق خان کا عوام کو بلند درجہ حرارت کے پیش نظر انتباہ

لندن کے میئر  صادق خان نے  شہریوں کو گرم اور مرطوب موسم  کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

میئر صادق خان نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ” اے لندن کے مکینوں،   شاذ و ناظر ہی   دکھنے والے  چوتھی سطح کی گرمی کی لہر آنے کا اعلان کیا گیا ہے۔دن میں  درجہ حرارت بلند ہونے والے  11 بجے سے 3 بجے سہ پہر تک  دھوپ سے بچیں اور   کھلی فضا تلے  جانے سے قبل  سن  کریم  کا استعمال کریں ۔  اگر آپ کو مجبوراً گھر سے باہر نکلنا ہے تو   سلطنتِ متحدہ  کی  سیکیورٹی ایجنسی   آپ کو  چھاوں میں  چلنے ، سن کریم استعمال کرنے، کیپ  پہننے اورہلکے ملبوسات زیب ِ تن کرنے کا مشورہ دیتی  ہے۔ "

برطانیہ  کی تاریخ میں پہلی بار  محکمہ موسمیات  نے  بلند درجہ حرارت کی بنا پر  سرخ انتباہ جاری کیا تھا۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ملک بھر میں درجہ حرارت 40 ڈگری یا اس سے زیادہ تک بڑھ سکتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں