ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت مدت پوری کرے، عام انتخابات اپنے وقت پر ہونگے، پیپلز پارٹی

کراچی: پنجاب کے ضمنی انتخابات میں ن لیگی امیداروں کی شکست کے بعد پیپلز پارٹی نے اپنے اس مؤقف کو پھر دہرایا ہے کہ موجودہ وفاقی حکومت اپنی مدت پوری کرکے ملک میں آئندہ عام انتخابات مقررہ وقت پر اور انتخابی اصلاحات کے بعد ہوں گے۔

بلاول ہاؤس کراچی میں سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کی مشترکہ صدارت میں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں پی پی قیادت نے ملکی سیاسی صورتحال پرفوری طور (ن) لیگ کی قیادت سے ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب شریک چئیرمین پی پی پی آصف علی زرداری وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے لیے لاہور پہنچ گئے ہیں جبکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کل لاہور پہنچیں گے۔

اجلاس میں ملک کی تازہ ترین سیاسی صورتحال خصوصاً پنجاب میں گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخاب کے نتائج سے پیدا ہونے والے حالات کا تفصیلی اور اپنی آئندہ کی سیاسی حکمت عملی کا بھی جائزہ لیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں