ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صومالیہ: مسافر بردار طیارہ اُلٹ کر زمین سے ٹکرا گیا

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشومیں جوبا ائیر لائن کا طیارہ لینڈنگ کے دوران اُلٹ کر زمین سے جا ٹکرایا۔

اطلاع کے مطابق طیارہ بائیودا سے دارالحکومت موغادیشو  پہنچا۔ 30 سے زائد  مسافروں پر مشتمل طیارہ لینڈنگ کے دوران اُلٹ کر زمین سے ٹکرا گیا۔ جس کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی۔

سوشل میڈیا سے شئیر کئے گئے مناظر میں طیارے سے سیاہ دھواں اٹھتا دکھائی دے رہا ہے۔

ائیر پورٹ حکام کے مطابق  مسافروں اور عملے کو بچا لیا گیا ہے۔

فائر بریگیڈ ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں