ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نواز شریف، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن کی ٹیلیفونک گفتگو

اسلام آباد: ملکی سیاست میں گہما گہمی کے دوران اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں نواز شریف، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی ہے۔

پنجاب کے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی اور اتحادی جماعتوں کی ناکامی کے بعد تازہ ملکی سیاسی صورت حال کے تناظر میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف، پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق تینوں رہنماؤں نے پنجاب کے ضمنیالیکشن کے دوران مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی شکست کا جائزہ لیا  اور صوبے و مرکز میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔

تینوں رہنماؤں نے بات چیت میں اتفاق کیا کہ اتحادیوں کی مشاورت کے بعد تفصیلی لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں