ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر اعظم الیکشن کا اعلان کردیں تو بات ہوسکتی ہے، شاہ محمود قریشی

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ 22جولائی کو شہباز شریف کو جمہوری شکست دیں گے،ہم الیکشن کمیشن کی تشکیل نوچاہتے ہیں،شہباز شریف الیکشن کا اعلان کردیں تو ان کے ساتھ گفتگو ہوسکتی ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی سوچ الک ہے،شہباز شریف اپنے بوجھ تلے خود دبتے جارہے ہیں،شہباز شریف کے پاس 2ووٹوں کی اکثریت ہے آج گئے یا کل گئے،شہباز شریف اسلام آباد کے وزیر اعظم بن گئے ہیں۔

ان کا کہناتھا کہ لاہور کو ن لیگ اپنا لاڑکانہ سمجھتی ہے ،پنجاب اسمبلی میں ہماری واضح اکثریت ہوگئی ہے ،پنجاب میں ہمیں حکومت بنانے کا مینڈیٹ مل گیا،لیگی رہنما منحرف ارکین کو ٹکٹ دینے سے نالاں تھے،مسلم لیگ ن اور پی پی میں دراڑ پید اہوچکی ہے۔

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ پرویز الٰہی تجربہ کار سیاستدان ہیں،وہ  اور مونس الٰہی مشکل وقت میں ساتھ کھڑے رہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں