وزیر دفاع خلوصی آقار نے یوکیرینی بندر گاہوں پر منتظر اناج اور خوردنی اشیا کی براستہ سمندر با حفاظت ترسیل کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ” اس حوالے سے ایک منصوبے پر اصولی طور پر مطابقت قائم ہو گئی ہے۔”
وزیر دفاع آقار کی صدارت میں چیف آف جنرل سٹاف جنرل یاشار گولیر، فورس کمانڈرز، نائب وزراء اور یونٹ کمانڈروں کی شرکت کے ساتھ ایک ویڈیو ٹیلی کانفرنس منعقد ہوئی۔
پوری دنیا کو متاثر کرنے والے اناج کے بحران کے حل کے لیے صدر رجب طیب ایردوان کی سفارتی کوششوں اور ہدایات کے دائرہ کار میں روابط کا ذکر کرتے ہوئے آقار نے بتایا کہ اس تناظر میں، متعلقہ وزارتوں اور اداروں نے کئی دو طرفہ میٹنگز کی ہیں۔
ترکی، روس اور یوکرین کی وزارتوں کے فوجی وفود اور اقوام متحدہ کے وفد کے درمیان 13 جولائی کو استنبول میں چہار رکنی اجلاس منعقد ہونے کی یاد دہانی کراتے ہوئے آقار نے کہا کہ اس اجلاس کے دائرہ کار میں، یوکرینی اور روسی کے وفود پہلی بار اقوام متحدہ کے ارکان کے ساتھ ایک ہی میز پر جمع ہوئے تھے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ "اناج اور اشیائے خوردونوش کی نقل و حمل کے لیے ایک منصوبے پر عمومی اصولوں پر اتفاق کیا گیا ہے۔ ہم اسے ایک ٹھوس نفاذ کے منصوبے میں تبدیل کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس ہفتے ایک اجلاس منعقد ہونے کا امکان ہے۔ استنبول میں آپریشن سینٹر، بندرگاہ سے روانگی اور آمد پر مشترکہ کنٹرول اور منتقلی کے راستوں پر بحری حفاظت کو یقینی بنانا جیسے عوامل پر بات ہوئی ہے۔