ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکش ایئر لائنز اور ویتنام ایئر لائنز کے درمیان تعاون کو فروغ دینےکی  یادداشت پر دستخط

ترکش ایئر لائنز (THY) اور ویتنام ایئر لائنز کے درمیان تعاون کو فروغ دینے  کی  مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں ۔

ترکش ایئر لائنز پریس آفس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ THY اور ویتنام ایئر لائنز نے 18 جولائی کو برطانیہ   میں شروع ہونے والے Farnborough Air Show میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں ۔

 یہ تعاون دونوں ممالک کے درمیان مناسب روابط پیدا کرنے کے علاوہ، ویتنام، ترکی، یورپ اور مشرق وسطیٰ کے خطوں کے درمیان اقتصادی، ثقافتی اور سماجی تعلقات کو بھی تیز کرے گا۔

 طے پانے والی مفاہمت کے  مطابق ،  ترکش ایئر لائنز اور ویتنام ایئر لائنز ہنوئی/ہو چی منہ سٹی – استنبول کے درمیان پروازوں پر کوڈ شیئر پارٹنرشپ پر کام کرتے ہوئے مسافروں اور کارگو کی نقل و حمل میں اپنے موجودہ تعاون کو وسعت دیں گی۔

اس مفاہمت سے دونوں ایئر لائنز کے نیٹ ورکس میں نئے مواقع پیدا ہوں گے  اور  منزلوں کو تلاش کرنے کا آپشن ہوگا۔

علاوہ ازیں  کوڈ شیئر پارٹنرشپ، جو 2023 میں نافذ ہونے کی امید ہے، کارگو ٹرانسپورٹیشن کے شعبے میں تعاون کے مزید مواقع کی راہ ہموار کرے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں