ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روسی صدر ولادیمیر پوتن کا صدر ایردوان سے اظہار تشکر

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے بحیرہ اسود کے راستے اناج کی برآمدات اور خوراک کے مسائل میں ثالثی کی کوششوں پر صدر رجب طیب ایردوان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ولادیمیر پوتن نے آستانہ سہ فریقی سربراہی اجلاس کے  دائرہ کار میں   ایران کے دارالحکومت تہران میں صدر اردوغان سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے  بعد بیان دیتے ہوئے  صدر  پوتن نے آستانہ فارمیٹ کے دائرہ کار میں ملاقات کے موقع پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ بہت سے مسائل پر بات  چیت کی گئی ہے۔

یوکرین کے ساتھ 24 فروری کو شروع ہونے والی جنگ کی وجہ سے اناج نکالنے کے مسئلے کو حل کر نے کے بارے میں صدر پوتن  نے کہا ہے کہ بحیرہ اسود کے راستے خوراک کے مسائل اور اناج کی برآمدات پر مذاکرات کے لیے ترکی میں ایک پلیٹ فارم مہیا کرنے کے لیے میں صدر ایردوان  کی ثالثی کی کوششوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں