یورپی یونین کے خارجہ تعلقات اور سلامتی امور کے نمائندہ جوزف بوریل نے کہا ہے کہ ہ یوکرین کے لیے 500ملین یورو کی اضافی عسکری امداد فراہم کریں گے۔
جوزف بوریل نے یورپی وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد ایک بیان میں بتایا کہ میں نے یوکرینی وزیر خارجہ دیمیترو کولیبا کو اس بارے میں مطلع کر دیا ہے۔
بوریل نے بتایا کہ اس وقت صورتحال کافی خراب ہے،یورپی وزرا نے یوکرین کے ساتھ اظہار یک جہتی کو جاری رکھنے اور اس کی خود مختاری و آزادی کی کوششوں کو سہارا دینے پر اتفاق کیا ہے جبکہ یوری یونین نے اس سلسلے میں یوکرین کے لیے پانچ سو ملین یورو کی اضافی عسکری امداد دینے کا وعدہ کیا ہے۔
جوزف بوریل نے مزید کہا کہ روس کے خلاف پابندیاں موثر ہو رہی ہیں،روسی معیشت زبو حالی کا شکار ہے اور اس جنگ سے اسے مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔