ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تحریک انصاف نے آفتاب سلطان کی بطور چیئرمین نیب تعیناتی مسترد کر دی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کی تعیناتی کو مسترد کرتے ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نام نہاد اپوزیشن لیڈر کے ساتھ ملکر فیملی ممبر کو لگایا گیا، آفتاب سلطان نے عہدہ قبول کیا تو ہم اقتدار میں آکر ہٹا دیں گے،یہ بات انھوں نے ایک بیان میں کہی۔ 

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کی تعیناتی کو مسترد کرتے ہیں، آفتاب سلطان سے گزارش ہے عہدے کو قبول نہ کریں۔  آفتاب سلطان نے عہدہ قبول کیا تو ہم اقتدار میں آکر ہٹا دیں گے، نام نہاد اپوزیشن لیڈر کے ساتھ ملکر فیملی ممبر کو لگایا گیا، آفتاب سلطان نوازشریف دورمیں ڈی جی آئی بی تھے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آفتاب سلطان کی مدت میں نوازشریف نے 2 بار توسیع کی، نیب کیسز کو ختم کرنے کیلئے شریف فیملی اقتدار میں آئی، موجودہ نظام میں کوئی بھی عہدہ لینے کو تیار نہیں، جانبدار اورذاتی ملازمین عہدے قبول کر رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں