ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی: آق قویو نیوکلئیر پاور پلانٹ کے چوتھے ری ایکٹر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

ترکی کے ضلع مرسین کی تحصیل گلنار میں زیرِ تعمیر آق قویو نیوکلئیر پاور پلانٹ کے چوتھے ری ایکٹر کا سنگ بنیاد باقاعدہ تقریب کے ساتھ رکھ دیا گیا ہے۔

تقریب سے خطاب میں وزیر توانائی و قدرتی وسائل فاتح دونمیز نے کہا ہے کہ آق قویو دنیا میں زیرِ تعمیر انرجی منصوبوں میں سب سے بڑا منصوبہ ہے۔ یہ منصوبہ جمہوریہ ترکی کی تاریخ میں، واحد مد کی، بڑی ترین سرمایہ کاری ہے۔ منصوبہ مکمل ہونے پر یہ 4 ری ایکٹر ہماری بجلی کی ضرورت کے تقریباً 10 فیصد کو پورا کریں گے۔ اصل میں اس شکل میں بھی سوچا جا سکتا ہے کہ ہم آق قویو میں کسی جگہ 4 پلانٹ بنا رہے ہیں”۔

منصوبے کی پیش رفت پر بات کرتے ہوئے دونمیز نے کہا ہے کہ ترکی کے نصف صدی سے زائد عرصے پر محیط انرجی کے سفر میں منزل کے آثار دِکھائی دینا شروع ہو گئے ہیں۔ آق قویو نیوکلئیر پاور پلانٹ منصوبے میں 20 ہزار افراد کام کر رہے ہیں اور یہ دنیا  کے بڑے ترین تعمیراتی فیلڈوں میں سے ایک ہے۔

وزیرِ توانائی نے کہا ہے کہ 4 ری ایکٹروں میں سے ہر ایک 1200 میگاواٹ VVER-1200کی صلاحیت والے "III+ ” جنریشن ری ایکٹر والے 4 یونٹوں پر مشتمل ہو گا۔ 4 ہزار 800 میگا واٹ انسٹالڈ پاور کے حامل پلانٹ کا پہلا یونٹ جمہوریہ ترکی کے قیام کی 100 ویں سالگرہ  یعنی 2023 میں کام شروع کر دے گا۔ باقی کے 3 یونٹ بھی ایک ایک سال کے وقفے سے 2026 کے آخر تک مکمل ہو جائیں گے۔

آق قویو نیوکلئیر پاور پلانٹ مکمل صلاحیت کے ساتھ کام شروع کرنے پر سال میں تقریباً 35 بلین کلو واٹ بجلی پیدا کر کے ترکی کی بجلی کی مجموعی طلب کے 10 فیصد کو پورا کرے گا۔

پاور پلانٹ کسی قسم کی ماحولیاتی آلودگی کا سبب بنے بغیر بلا تعطل بجلی پیدا کر سکے گا اور سالانہ 35 ملین ٹن کاربن ڈی آکسائیڈ کے پھیلاو کو روکے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں