ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران اور سعودی عرب کے باہمی تعلقات کو معنمول پر لانے کی کوششیں جاری

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ وہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے مذاکرات میں "عوامی سیاسی بات چیت” شروع کریں گے اور متحدہ عرب امارات جلد ہی تہران میں ایک سفیر مقرر کرے گا۔

عبداللہیان نے ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن پر پروگرام میں اپنے ملک کی خارجہ پالیسی سے متعلق مسائل کا جائزہ لیا۔

انہوں نے بتایا کہ  سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے اپریل 2021 میں شروع ہونے والے مذاکرات میں اب تک سیکیورٹی کے معاملات پر بات ہوئی ہے، ”  5 دوروں کے سلسلے  پر مشتمل  اس عمل میں  پیش رفت ہوئی ہے۔”

مذاکرات میں ثالثی کا  کردار ادا کرنے والے عراق کی جانب  سے  کہ سعودی عرب مذاکرات کو "عوامی سیاسی مذاکرات کے مرحلے” تک لے جانے کے لیے تیار  ہونے کا عندیہ لیا گیا ہے۔ "ہم سیاسی سطح پر مذاکرات کو جاری رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اور بالآخر سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے ہم تیار ہیں ۔”

عبداللہیان نے کہا کہ وہ ایک ایسے عمل میں داخل ہو گئے ہیں جس میں دوسرے خلیجی ممالک متحدہ عرب امارات اور کویت کے ساتھ سفارتی تعلقات بڑھائے جائیں گے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں