ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اقوام متحدہ کی استنبول معاہدے پر خلاف ورزی کرنے پر روس کی مذمت

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بحیرہ اسود کی بندرگاہ اوڈیسا پر روسی حملوں کی مذمت کی ہے۔

یوکرین کی سدرن آپریشنل کمانڈ کی جانب سے روسی فوج کی جانب سے بحیرہ اسود میں اوڈیسا کی بندرگاہ کو 4 میزائلوں سے نشانہ بنانے کی اطلاع کے بعد اقوام متحدہ نے ایک بیان جاری کیا۔

اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے ایک بیان  جاری  کرتے ہوئے  کہا کہ "سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے آج یوکرین کی بندرگاہ اوڈیسا پر ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔  معاہدے کے فریقین  نے کل عالمی سطح پر یوکرینی اناج اور دیگر تمام متعلقہ مصنوعات کی عالمی منڈیوں میں محفوظ ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے واضح وعدے کیے تھے۔

یوکرین کی وزارت خارجہ کے ترجمان اولیگ نکولنکو نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک بیان میں کہا کہ ’’روس نے 24 گھنٹے گزرنے سے قبل ہی  اوڈیسا بندرگاہ پر میزائل سے حملہ کرتے ہوئے  اپنے وعدوں کو پورا نہ کیا۔ اور استنبول معاہدے کے تحت اقوام متحدہ اور ترکی کے ساتھ اپنے وعدوں کی  اسے پاسداری کرنی ہو گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں