ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مون سون بارشوں میں خواتین و بچوں سمیت 300 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے

اسلام آباد: ملک میں حالیہ مون سون کی بارشوں کے دوران 304 افراد جاں بحق ہو گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق این ڈی ایم اے (نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی)  نے مون سون کے موجودہ سیزن کے دوران بارشوں میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تفصیلات جاری کردیں۔

این ڈی ایم اے کے اعداد  شمار کے مطابق ملک بھر میں مون سون بارشوں کے نتیجے میں 300 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے جس میں 132 مرد 84 خواتین اور 118 بچے شامل ہیں۔ موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں 284 افراد زخمی بھی ہوئے۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں 99خیبر پختون خواہ میں 61پنجاب 60 اموات، سندھ میں 70 گلگت بلتستان 8 آزاد کشمیر 5 اسلام آباد ایک موت رپورٹ ہوئی۔  رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مون سون بارشوں کے نتیجے میں 8 ہزار 8 سو 89 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں سے 5255 گھر جزوی طور پر متاثر ہوے ، 3634 گھر منہدم ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق بلوچستا ن میں 6 ہزار خیبر پختون خواہ میں 2406 گھروں کو نقصان پہنچا۔ اسی طرح  سندھ میں 165 جی بی میں 173 گھر متاثر ہوئے جب کہ 1694 لائیو سٹاک سیلابی ریلوں کی نذر ہوگئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں