ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

باہاماس سے امریکہ جانے کی خواہش جان لے گئی،17 افراد ہلاک

 جزائر باہاماس کے قریب ایک کشتی ڈوبنے سے 17 تارکین وطن ہلاک ہو گئے۔

 خبر کے مطابق،60 کے قریب تارکین وطن امریکہ جانے کی غرض سے اس بد قسمت کشتی پر سوار تھے جو کہ  نیو پروویڈینس جزیرے  سے11 کلومیٹر دور سمندر برد ہو گئی۔

حکام  نے 17 افراد کی نعشیں بازیاب کرلی ہیں جبکہ 25 کو بچا لیا گیا ہے ،باقی ماندہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

 باہاماس کے وزیراعظم فلپ ڈیوس نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ  تارکین وطن تیز رفتار  کشتی کے ذریعے امریکی شہر میامی جانےکی کوشش میں تھے جو کہ بپھری موجوں کی نذر ہوتے ہوئے ڈوب گئی۔

اس دوران حکام نے غیر قانونی انسانی تجارت کے شبے میں  دو افراد کو گرفتار بھی کیا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں