ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بچوں کو والدین کے ساتھ مسجد الحرام میں داخلے کی اجازت

ریاض : سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ چھوٹے بچوں کو اپنے والدین کے ساتھ نماز کی ادائیگی کے لیے مسجد الحرام میں داخلے کی اجازت ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق 5 سال سے کم عمر بچوں کو صرف نماز کے لیے حرم میں ساتھ لے جایا جا سکتا ہے۔ وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ بچوں کے لیے عمرہ اجازت نامے کے اجرا کے لیے ضروری ہے کہ ان کی کم سے کم عمر 5 سال ہو۔وزارت نے کہا ہے

کہ 5 سال کی عمر کے بچوں کو عمرہ اجازت نامہ جاری ہوسکتا ہے بشرطیکہ وہ پہلے کورونا کا شکار نہ ہوئے ہوں۔واضح رہے کہ مسجد الحرام میں نماز کی ادائیگی کے لیے اجازت نامے کی شرط ختم کردی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں