ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فرح خان کی والد ہ نے اینٹی کرپشن کے مقدمے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

لاہور: سابق خاتون اول کی قریبی دوست فرح خان کی والدہ بشریٰ خان نے اینٹی کرپشن کے مقدمے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ۔ بدھ کو فرح خان کی والدہ بشریٰ خان کی جانب سے درخواست اپنے وکیل اظہر صدیق کی وساطت سے لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی۔

درخواست میں ڈی جی اینٹی کرپشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اینٹی کرپشن نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا، درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ

سیاسی بنیادوں پر یہ مقدمہ درج کیا گیا ۔عدالت سے استدعا ہے کہ اینٹی کرپشن کی جانب سے درج مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں