ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فلپائن میں شدید زلزلہ،4 افراد ہلاک متعدد زخمی

فلپائن میں 7.1 شدت کے زلزلے سے 4افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔

ملکی انسٹیٹیوٹ برائے ارضیات کے مطابق ،فلپائن کے جزیرے لیوزن میں زلزلے سے 4 افراد ہلاک اوردرجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

 دوسری جانب ،امریکی ادارہ ارضیاتی امور کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر7.1 تھی۔

بتایا گیا ہے کہ یہ طاقت ور زلزلہ فلپائن کے دارالحکومت منیلا تک محسوس کیا گیا۔

زلزلے سے متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا اور درجنوں افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی گئی۔

زلزلے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اورلوگ کھلی جگہوں پرنکل آئے۔

حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں