ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یورپی یونین ممالک قدرتی گیس کے استعمال میں 15 فیصد کمی پر متفق ہو گئے

جمہوریہ چیک ٹرم چئیرمین دفتر نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے رکن ممالک نے قدرتی گیس کا استعمال  15 فیصد کم کرنے سے متعلق یورپی یونین کمیشن کا پلان منظور کر لیا ہے۔

یورپی یونین کے ٹرم چئیرمین ملک جمہوریہ چیک نے کہا ہے کہ روس کے وسائل توانائی پر انحصار کم کرنے کے لئے اور توانائی میں بچت کی خاطر قدرتی گیس کے استعمال میں 15 فیصد کمی کے معاملے میں یورپی یونین کمیشن کے اراکین میں اتفاق رائے ہو گیا ہے۔

یورپی یونین ٹرم چئیر مین دفتر نے جاری کردہ ٹویٹ میں کہا ہے کہ "آئندہ موسمِ سرما سے قبل گیس کی طلب میں کمی کے لئے سیاسی سطح پر وزراء کے درمیان سمجھوتہ طے پا گیا ہے”۔

واضح رہے کہ اسپین، یونان، ہنگری اور پولینڈ جیسے ممالک نے مذکورہ پلان پر ردعمل کا اظہار کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں