ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اقوام متحدہ کا محفوظ اناج کی ترسیل پر ترکی کے لیے اظہار تشکر

اقوام متحدہ نے محفوظ اناج کی ترسیل پر ترکی کا شکریہ ادا کیاہے۔

اقوام متحدہ کے معاون سیکرٹری جنرل برائے انسانی امور مارٹن گریفتھس نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  ترکی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

انہوں نے ترک حکام کا شکریہ ادا کرتے  ہوئے کہا کہ 24 فروری سے  روس اور یوکرین کے درمیان جاری  جنگ  کی وجہ سے  بحیرہ اسود میں پھنسے ہوئے اناج کو بین الاقوامی منڈی میں پہنچانے کے لیے    "استنبول گرین ایگریمنٹ” طے پایا ہے۔

یوکرین کی بندرگاہوں سے محفوظ اناج کی ترسیل کے لیے ترکی کی کوششوں کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے، مارٹن گریفتھس نے کہا کہ  ترکی اور اس کی فوج کے ساتھ استنبول میں جوائنٹ کوآرڈینیشن سینٹر میں بیٹھنا ہمارے لیے انتہائی اہم ہے۔ ترکی اور ترک فوج گزشتہ تین ماہ سے جاری  ان تمام مذاکرات   کا حصہ ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ بحیرہ اسود سے خوراک کی محفوظ  ترسیل   کے لیے  22 جولائی کو صدر رجب طیب ایردوان اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کی موجودگی میں استنبول دولما باہچے  محل میں صدارتی دفتر میں یوکرین اور روس کے ساتھ "استنبول اناج کے معاہدے” پر دستخط کیے گئے۔

 

انہوں نے کہا کہ جوائنٹ کوآرڈینیشن سینٹر، جو بحیرہ اسود سے اناج کی مصنوعات کی محفوظ ترسیل کے لیے قائم کیا گیا تھا، استنبول میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے کیمپس میں 27 جولائی  سے فعال ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں