ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی ولی عہد کا دورہ فرانس، صدر میکرون سے ملاقات

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں  یکجا ہونے والے سعودی ولی عہد پرنس محمد بن سلمان اور صدر فرانس ایمانوئل میکرون  نے  یوکیرین جنگ ،   گلوبل  وارمنگ اور ایران  جوہری معاہدے  جیسے معاملات پر غور کیا۔

فرانسیسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ میکرون اور محمد بن سلمان دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے اور عالمی اور علاقائی مسائل و  ماحولیاتی بحران کے خلاف جنگ میں خیالات کا تبادلہ  کرنے کی  خواہش کا اظہار کیا ہے۔

میٹنگ  میں گلوبل وارمنگ کے علاوہ یوکرین جنگ اور ایران جوہری معاہدے پر بھی بات چیت کی گئی۔

اس دوران میکرون نے  زور دیا ہے کہ خاص طور پر یوکرین جنگ کے بعد روسی گیس پر اپنا انحصار کم کرنے کے خواہاں یورپی ممالک ، "اپنی توانائی کی ضرورت  کو متنوع بنانے کے لیے سعودی عرب کی جانب سے شروع کردہ تعاون کوجاری رکھنا اہم ہے۔”

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں