ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی ایوان نمائندگان میں مخصوص ہتھیاروں پر پابندی کا بل منظور

واشنگٹن: امریکی ایوان نمائندگان نے حملہ آور ہتھیاروں پر پابندی کا بل منظور کرلیا،بل کی منظوری 213 کے مقابلے میں 217 ووٹوں کے انتہائی کم فرق سے دی گئی۔

قانون سازی سے سیمی آٹومیٹک ہتھیاروں اور گولہ بارود کے استعمال سے چلنے والے بڑے ہتھیاروں کی فروخت، تیاری، منتقلی یا رکھنے پر پابندی عائد ہوجائے گی۔لیکن اس قانون کے ایکٹ بننے تک کسی بھی شخص کو اپنے پاس قانونی طور پر موجود سیمی آٹومیٹک ہتھیاروں کو رکھنے اورقانون کے ایکٹ بننے تک قانونی طور پر موجود کسی بھی سیمی آٹومیٹک ہتھیار کی فروخت یا منتقلی کی اجازت ہوگی۔

اس بل کے بڑے حمایتی رکن کانگریس ڈیوڈ سسلین نے ایک بیان میں کہا کہ اس ملک میں لوگوں کی تعداد سے بندوقوں کی تعداد زیادہ اور سال کے دنوں سے زیادہ فائرنگ کےواقعات رونما ہورہے ہیں۔ یہ امریکہ کو درپیش ایک انوکھا مسئلہ ہے۔ تاہم ریپبلکنز کی واضح مخالفت کی وجہ سے سینیٹ میں بل کی منظوری کے امکانات کم ہیں۔ 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں