ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کا دو روزہ اجلاس منگل کو طلب کر لیا

  اسلام آ باد : پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے دو روزہ اجلاس طلب کر لیا ہے جو منگل  سے اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ 

اجلاس میں پی ڈی ایم کی جماعتوں سمیت حکمران اتحاد کی جماعتیں شرکت کریں گی، اجلاس میں موجودہ ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر غور ہوگا۔ 

اجلاس میں قبل از وقت انتخابات اور دیگر معاملات زیر غور آئیں گے، آرٹیکل 63 کی تشریح کے حوالے سے صدارتی ریفرنس بارے مشاورت ہوگی، سپریم کورٹ کے اختیارات کے حوالے سے تجاویز پر تبادلہ خیال ہوگا۔ 

اجلاس میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں