ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دوسرا ٹی ٹوئنٹی، ویسٹ اندیز نےبھارت کو 5وکٹوں سے شکست دیدی

سینٹ کٹس: اوبیڈ مک کوئے کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز نے بھارت کو دوسرے ٹی 20 بین الاقوامی کرکٹ میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔

تفصیلا ت کے مطابق وارنر پارک، باسیٹر، سینٹ کٹس میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈین کپتان نکولس پوران نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ اوبیڈ مک کوئے کی شاندار بائولنگ کے باعث بھارتی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.4 اوورز میں 138 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، ہردیک پانڈیا31، راویندرا جدیجہ 27، ریشبھ پنت 24 اور سوریہ کمار یادو نے 11 رنز بنائے۔ویسٹ انڈیز کے اوبیڈ مک کوئے نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6جبکہ جیسن ہولڈر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں ویسٹ انڈین ٹیم نے مطلوبہ ہدف 19.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ، برینڈن کنگ نے 68 اور ڈیون تھامس نے ناقابل شکست 31 رنز بنائے ، میزبان ٹیم کے اوبیڈ مک کوئے کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں