ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

طیبہ گل کیس وفاقی محتسب کوارسال، فیصلہ آنے تک معاملہ مؤخر

پارلیمنٹ کی پبلک اکائونٹس کمیٹی نے طیبہ گل کیس وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت کو بھجوا دیا اور فیصلہ آنے تک معاملے کو موخر کردیا۔

چیئرمین کمیٹی نور عالم خان نے ریمارکس دیئے کہ کیس بند نہیں کیاجائے گا ہم اس کی اوور سائیٹ بھی کریں گے، یہ مس یوز آف اتھارٹی ہے۔منگل کو پارلیمنٹ کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی نور عالم خان کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں طیبہ گل کیس بھی زیر بحث آیا۔

چیئرمین کمیٹی نور عالم خان کا کہنا تھا کہ کیس بند نہیں کیا جائیگا، ہم اس کی اوور سائیٹ بھی کریں گے، یہ مس یوز آف اتھارٹی ہے، کمیٹی نے کیس وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت کو بھجوا دیا اور معاملے کو وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت کا فیصلہ تک موخر کردیا، اجلاس کے دوران وزارت دفاع کے سال 2019-20 کا بھی جائزہ لیا گیا تاہم اس موقع پر اجلاس کی کاروائی ان کیمرہ کر دی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں