ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آذربائیجان: غیر قانونی آرمینی مسلح فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ، ایک آذری فوجی شہید

آذربائیجان وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ قارا باغ میں غیر قانونی آرمینی مسلح فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں آذربائیجان کا ایک فوجی شہید ہو گیا ہے۔

وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق روسی عناصر کی عارضی تعیناتی کے علاقوں میں موجود غیر قانونی آرمینی فورسز  نے صبح کے وقت تحصیل لاچین  میں آذربائیجان  کے مورچوں پر بھاری فائرنگ کھول دی۔

آرمینی فورسز کی فائرنگ میں آنار کاظم اوف  نامی آذری فوجی گولی لگنے سے شہید ہو گیا ہے۔

بیان میں شہید فوجی کے کنبے اور عزیز و اقارب کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا گیا  اور آذربائیجان  کی یونٹوں کی طرف سے جوابی کاروائی کی اطلاع دی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں