ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حسن علی کو ایشیا کپ 2022 اور نیدرلینڈز ٹورز میں آرام دیا گیا ہے،چیف سلیکٹر کی وضاحت

 لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے   فاسٹ بائولر حسن علی ایشیا کپ 2022 میں قومی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

 فاسٹ بالر حسن علی کو ایشیا کپ 2022 سے آئوٹ اور فاسٹ بالر نسیم شاہ کو اِن کیا گیا ہے۔

 حسن علی کو ایشیا کپ 2022 سے باہر کرنے پر قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا ہے کہ حسن علی کو ایشیا کپ 2022 اور نیدرلینڈز ٹورز میں آرام دیا گیا ہے  البتہ ا ن کی جگہ نسیم شاہ کو پہلی مرتبہ قومی وائٹ بال اسکواڈز کا حصہ بنایا گیا ہے۔

 محمد وسیم کا کہنا ہے کہ  نسیم شاہ باقاعدگی سے 140 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے بالنگ کرتے ہیں  لہذا ان کی شمولیت سے قومی کرکٹ ٹیم کے شعبہ فاسٹ بالنگ کو مزید تقویت ملے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں