ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

7 شہروں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق 

لاہور: پاکستان کے 7 شہروں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

وفاقی حکام کے مطابق جولائی کے مہینے میں خیبرپختونخوا ہ کے 4 شہروں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے، پشاور، بنوں، نوشہرہ اور سوات کے سیوریج سیمپلز میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

وفاقی حکام کے مطابق جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت لاہور کے سیوریج سیمپلز میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق سامنے آئی ہے۔

وفاقی حکام کے مطابق ابھی کئی شہروں کے سیوریج سیمپلز کے رزلٹ آنا باقی ہیں۔

وفاقی حکام کا بتانا ہے کہ اب تک شمالی وزیرستان سے پولیو کے 13اور لکی مروت سے ایک کیس رپورٹ ہو چکا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں