ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عراق: فوجی چوکی پر داعش کا حملہ، 5 فوجی ہلاک

عراق کے ضلع دیالہ کے مشرق میں داعش کے دہشت گردوں کی طرف سے فوجی چیک پوائنٹ پر حملے کے نتیجے میں 5 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

عراقی حکومت سے منسلک سکیورٹی میڈیا نیٹ ورک کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق داعش کے دہشت گردوں نے قاراتیپےکے جوار میں ایک فوجی چوکی پر مسلح حملہ کر دیا۔

بیان کے مطابق دہشتگردوں کے حملے کے بعد عراقی فوج نے بھی جوابی کاروائی کی جس کے نتیجے میں جھڑپ شروع ہو گئی جو نصف گھنٹے تک جاری رہی۔

حملے میں 5 فوجی ہلاک ا ور 3 زخمی ہو گئے ہیں۔ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لئے علاقے میں آپریشن شروع کروا دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں