ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کو کمانڈر 12 کور کوئٹہ تعینات کردیا گیا

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کو لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید کی جگہ 12 کور کوئٹہ تعینات کر دیا گیا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہو گئے تھے۔ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کا تعلق 79ویں لانگ کورس سے تھا۔ وہ پاکستان آرمی کی سکس آزاد کشمیر رجمنٹ کا حصہ تھے۔

جب موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 10 کور کمانڈ کر رہے تھے، اس وقت لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کے پاس بطور بریگیڈیئر ٹرپل ون بریگیڈ کی کمان تھی۔

بی بی سی کے مطابق وہ امریکا میں پاکستان کے سفارت خانے میں بطور ڈیفینس اتاشی خدمات سرانجام دیتے رہے۔ امریکہ سے واپسی کے بعد لیفٹننٹ جنرل سرفراز علی سٹاف کالج کوئٹہ کے کمانڈنٹ تعینات ہوئے جس کے بعد وہ ملٹری انٹیلی جنس یعنی ایم آئی کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر بھی ذمہ داریاں ادا کرتے رہے۔

لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی ہونے کے بعد انھیں کور کمانڈر 12 کور، جسے کوئٹہ کور بھی کہا جاتا ہے، تعینات کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ نومبر 2020ء میں پاکستان آرمی نے 6 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدے پر ترقی دی تھی۔ ترقی پانے والے جنرلز میں میجر جنرل حسن اظہر، میجر جنرل اظہر حیات، میجر جنرل آصف غفور، میجر جنرل سلیم فیاض غنی، میجر جنرل سرفراز علی خان اور میجر جنرل محمد علی شامل تھے۔

آصف غفور پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ رہے۔ ان کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر تعینات کرنے کے بعد انسپکٹر جنرل کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی تعینات کیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں