ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

معروف برطانوی ریپر اسلام میں داخل ہوگئے، کلمہ پڑھنے کی وڈیو وائرل

معروف برطانوی ریپر اور سنگر ڈچ ویلی کلمہ پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔

ٹک ٹاک پر وائرل ویڈیو میں ڈچ ویلی کو عالم دین کے ساتھ کھڑے کلمہ شہادت پڑھتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ڈچ ویلی برطانیہ میں پیدا ہوئے تاہم وہ کم عمری میں ہی نیدرلینڈ منتقل ہوگئے تھے، جس وجہ سے انہوں نے اپنا دوسرا نام ڈچ ویلی رکھا اور اسی نام سے انہیں شہرت ملی۔

خیال  رہے کہ اس سے قبل بھی ڈچ ویلی  کے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر قرآن اور دیگر مقدس کتابوں کا باقاعدہ مطالعہ کرنے کے حوالے سے خبریں گردش کرتی رہی تھیں جن کے بارے میں انہوں نے کبھی تصدیق نہیں کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں