ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یورپی یونین نے HIPRA کورونا ویکسین کی 250 ملین خوراکیں خریدنے کا معاہدہ کر لیا

یورپی یونین نے، ہسپانوی فارماسوٹیکل کمپنی، HIPRA سے کورونا ویکسین کی 250 ملین خوراکیں خریدنے کا معاہدہ کر لیا ہے۔

یورپی یونین کمیشن نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کووِڈ۔19 ویکسین کی نئی خرید کا معاہدہ HIPRA کے ساتھ طے پا گیا ہے۔

بیان کے مطابق مذکورہ کووِڈ۔19 ویکسین کے موئثر اور محفوظ ہونے کے بارے میں یورپی ادویات ایجنسی EMA کی منظوری کے بعد یورپی یونین کے رکن 14 ممالک ویکسین کی  250 ملین خوراکیں خرید سکیں گے۔

بیان میں یورپی یونین کے قبل ازیں آسٹرا زینیکا، سانوفی۔جی ایس کے، جانسن اینڈ جانسن، بائیون ٹیک۔فائزر، ماڈرنا، نوواویکس اور والنیوا سے ویکسین کی خرید کے سمجھوتوں کی یاد دہانی کروائی گئی اور کہا گیا ہے کہ ویکسین اسٹریٹجی کے دائرہ کار میں تقریباً 4،2 بلین خوراکوں کو ضمانت میں لے لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ فی الوقت یورپی یونین کی ادویات ایجنسی EMA، HIPRA سے خریدی جانے والی کووِڈ۔19 ویکسین پر تحقیقی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں