ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت فارن فنڈنگ کیس منطقی انجام تک پہنچائے گی: وزیراعظم شہباز شریف

 وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلا شک و شبہ ثابت ہو چکا ہے کہ تحریک انصاف فارن ایڈڈ پارٹی ہے، فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے نے عمران خان کو بے نقاب کردیا ہے، اتحادی حکومت فارن فنڈنگ کیس کو منطقی انجام تک پہنچائےگی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر اور وزیراعظم میاں شہباز شریف نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ عمران خان نے قوم کے ساتھ ایمانداری، شفافیت اور احتساب کے نام پر لوگوں کو دھوکہ دیا۔

انہوں نے کہا آٹھ سال تک عمران نیازی نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ رکوانے کے لیے تمام حربے استعمال کیے،عمران نیازی نے ہائی کورٹ میں 9 پٹیشنز دائر کیں اور 50 بار التواکی درخواست دی۔

وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا کہ پانچ سال کے دوران عمران خان نے جان بوجھ کر جھوٹے بیان حلفی جمع کرائے۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں