ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وائٹ ہائوس کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے 3 افراد ہلاک،4زخمی  

واشنگٹن: امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں وائٹ ہائوس کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے 3 افراد ہلاک اور4زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے شادی کی 56ویں سالگرہ منانے والے بزرگ جوڑے سمیت 3 افراد ہلاک اور 4 شدید زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ، حادثے میں زخمی ہونے والوں کی حالت تشویشناک ہے۔

وائٹ ہائوس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آسمانی بجلی گرنے سے ہلاکتوں پر افسوس ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں