ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 اگلے 30 دنوں میں موجودہ حکومت سے نجات حاصل کرنی ہے، فواد چوہدری

Fawad Chaudhry

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگلے 30 دنوں میں موجودہ  حکومت سے نجات حاصل کرنی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں فواد چوہدری  نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ وزارت اطلاعات نے میری خصوصی  ہدایت پر قومی ترانہ کو نئے میوزک آلات پر کرنے کا پراجیکٹ مکمل کر لیا ہے، 14 اگست کو اس قومی ترانہ کا اجرا ہو گا، پاکستان کی75 ویں سالگرہ کے زیادہ تر پروگرام اس حکومت نے منسوخ کر دئیے۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اپنے صوبوں میں 75 ویں سالگرہ حقیقی آزادی کے تصور کے تحت بھرپور طریقے سے منائے گی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ بدقسمتی یہ ہے کہ ملک 75 ویں سالگرہ پر ایک  امپورٹڈ  رجیم کے زیر تسلط  ہے ، ہمیں جدوجہد کو تیز کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگلے تیس دنوں میں اس حکومت سے نجات حاصل کرنی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں