ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تحریک انصاف نے اسلام آبا د میں جلسے کیلئے مقام فائنل کرلیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں 13 اگست کی رات کے جلسے کے لئے مقام فائنل کرلیا ہے۔

گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں پاور شو کا فیصلہ کیا گیا۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر عون عباس بپی نے نجی ٹی وی بات کرتے ہوئے کہا کہ 13 اگست کی شام کو اسلام آباد میں جلسہ کیا جائے گا جس کی تاریخ فائنل ہے تاہم مقام کا فیصلہ نہیں کیاتھا۔

اب تحریک انصاف نے یوم آزادی جلسے کے لئے مقام منتخب کرلیا اور جلسے کے لئے اسلام آباد کے پریڈ گرائونڈ کا انتخاب کیا گیا جس میں عمران خان اگلے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں