ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ممنوعہ فنڈنگ کیس: عمران اسماعیل اور سیما ضیا بھی ایف آئی اے طلب

کراچی: پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے سندھ متحرک ہوگئی ہے اور اس نے سابق گورنر عمران اسماعیل اور سیما ضیا کو طلب کرلیا ہے۔

ایف آئی اے نے سیما ضیا کو 12 جبکہ سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو 15 اگست کو طلب کیا ہے جہاں 5 رکنی کمیٹی تحقیقات کیلیے ان کے بیانات قلمبند کرے گی۔تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل بینکنگ سیل رابعہ قریشی ہیں جب کہ ٹیم میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر رف شیخ بھی شامل ہیں۔

کمیٹی تحقیقات کی تفصیلات ہیڈ کوارٹر میں قائم کمیٹی سے شیئر کرے گی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کے زیراستعمال 4 اکاﺅنٹ سے تحقیقات کے لیے باضابطہ اجازت لے لی ہے۔ پی ٹی آئی کے زیر استعمال 3 بینک اکاؤنٹ ایچ بی ایل اور ایک اکاؤنٹ بینک اسلامی کا ہے۔ یہ تحقیقات پی ٹی آئی سندھ، ویمن ونگ، پی ایس 113 اور ایک اکاﺅنٹ کیخلاف کی جارہی ہے۔

دوسری جانب اس حوالے سے پی ٹی آئی سندھ نے بتایا ہے کہ ہمیں ایف آئی اے کا کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا ہے۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت کے احکامات کے بعد ممنوعہ فنڈنگ کیس کے حوالے سے ایف آئی اے ملک بھر میں متحرک ہوگئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں