ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان توشہ خانہ ریفرنس میں نااہل ہوتے نظر آرہے ہیں: کنور دلشاد

سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان کنور دلشاد کا کہنا ہے مجھے عمران خان، اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی جانب سے الیکشن کمیشن کو بھجوائے گئے توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی کی زد میں آتے نظر آرہے ہیں۔

ایک انٹرویو کے دوران کنور دلشاد نے کہا کہ عمران خان اگر 10لاکھ لوگ بھی الیکشن کمیشن کے سامنے لے آئیں تو کوئی فرق نہیں پڑے گا، ا سپیکر قومی اسمبلی کے ریفر نس پر یکم، دویا تین ستمبر تک فیصلہ آجائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس کے حوالے سے حتمی فیصلہ تو چیف جسٹس پاکستان کریں گے لیکن موجودہ فیصلہ بھی ایک آئینی ادارے نے فریقین کے دلائل، ثبوتوں اور بیانات کے بعد دیا ہے جس میں کہا گیا ہے ہے کہ آئین کے آرٹیکل 7 کی شق 3 کی خلاف ورزی ہوئی ہے اورپی ٹی آئی نے اپنے فنڈنگ کے ذرائع الیکشن کمیشن کو نہیں بتائے اور انہیں چھپایا ہے۔

سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ آرٹیکل سات کی خلاف ورزی ہوئی ہے اس کو بھی سپریم کورٹ آف پاکستان دیکھے گی، عدالت اسٹیٹ بینک آف پاکستان، آڈیٹر جنرل آف پاکستان اور اکاؤنٹینٹ جنرل آف پاکستان کی دستاویزات کے علاوہ چیئرمین نادرا کی رپورٹ بھی دیکھے گی اور اس کے بعداپنی صوابدید کے مطابق فیصلہ کرے گی لیکن الیکشن کمیشن نے بڑا مضبوط ہاتھ ڈالا ہے۔

کنور دلشاد نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ کیس میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان، ایف آئی اے اور نادرا کی رپورٹس کی روشنی میں فیصلہ دیا ہے، جو لوگ دیگر شہروں میں بیٹھ کر دعویٰ کر رہے ہیں کہ ان کی پاکستانی کمپنیوں کو غیر ملکی کمپنیاں قرار دیا گیا وہ جھوٹ بول رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں