ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عدم اعتماد سے قبل عمران خان کے متبادل کیلیے مجھے پیشکش کی گئی، اسد عمر کادعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد سے قبل وزیراعظم عمران خان کے متبادل کیلئے مجھے پیش کش کی گئی۔

ایک انٹرویو میں اسد عمر کا کہنا تھاکہ تحریک عدم اعتماد پیش ہونے سے دو تین دن پہلے بنی گالا میں دو لوگوں نے ان سے ملاقات میں یہ پیش کش کی جس پر فوری جواب دیا کہ آپ کا دماغ خراب ہوگیا ہے کیا؟ ۔عمران خان کے بغیر تحریک انصاف ہے کیا؟۔

انہوں نے مزید کہا کہ فریش مینڈیٹ والی حکومت آرمی چیف تعینات کرے، فائدے کے لیے آرمی چیف لگانے والوں نے پاکستان کی تاریخ نہیں پڑھی۔ بالواسطہ یا بلاواسطہ مداخلت کرنے والے آرمی چیف کو اسی وزیراعظم نے لگایا جس کی حکومت میں مداخلت کی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں