ترکی نے احیسکہ،اویغور،بلغاریہ اور یونان میں بسے ترک النسل لوگوں کو ترکی میں طویل المیعاد اقامت دینے کا قانون موجود ہے جس میں اب کریمیائی تاتاروں کو بھی شامل کر دیا گیا ہے۔
امور داخلہ کے شعبہ ہجرت و نقل مکانی کے مطابق، کسی بھی غیر ملکی کو ترکی میں طویل المیعاد اقامت کے حصول کےلیے 8 سال تک بلا تعطل رہنے کی شرط لاگو تھی مگر 15 فروری سال 2017 میں ایک ترمیم کے تحت بلغاریہ،یونان میں بسے ترک النسل،احیسکا اور ایغور افراد کو طویل المیعاد اقامت دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس میں اب کریمیائی تاتار بھی شامل کر دیئے گئے ہیں۔
اس سلسلے میں e-ikamet.goc.gov.tr ویب سائٹ سے تفصیلات حاصل کی جا سکتی ہیں۔